NPG Media

پاک بھارت جنگ دنیا کیلئے تباہی کا باعث بنے گی، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تصادم پوری دنیا کیلئے بڑی تباہی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قوت کا استعمال مسئلہ کشمیرکا حل نہیں ہے۔

انھوں نے دونوں ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اپنے مسائل سنجیدگی سے حل کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر دیگر تنازعات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیر کی عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہو جبکہ بھارت اس کے برعکس سوچتا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal