NPG Media

رابی پیرزادہ کا فواد چودھری سے ٹک ٹاک بند کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: شوبز کی رنگا رنگ دنیا سے کنارہ کشی کرنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری سے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے فواد چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بسنت اور شیشہ کیفے بند کر سکتے ہیں تو ٹک ٹاک کیوں نہیں، کیا اور لاشیں چاہیں؟

انہوں نے کہا کہ میں کسی شخصیت کے خلاف بات کرنے سے گریز کرتی ہوں کیونکہ یہ گناہ ہے، مگر روز روز ٹک ٹاک پر نوجوان نسل کو حرام موت مرتے دیکھ کر دل روتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ الیکٹرک کاروں سے یہ زیادہ سنجیدہ ہے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal