NPG Media

ایران نے حیفہ اور تل ابیب کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دیدی

فوٹو:فائل

تہران(این پی جی میڈیا) ایران نے خبر دار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اس کی تنصیبات پر حملہ کرنے کے حوالے سے معمولی سی بھی غلطی کی تو اس کے دو شہروں کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا۔

برطانوی اخبار ’دی سن‘ کے مطابق ایرانی فورسز نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ حیفہ اور تل ابیب کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گی۔

برطانوی اخبار کے مطابق ایرانی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی نفسیاتی جنگ نہیں ہو رہی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل نے کہا کہ اس ضمن میں کی جانے والی معمولی سی بھی غلطی اسرائیل کے دو شہروں کو ملیا میٹ کردے گی۔

ایران کے صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمد وائیزی کا کہنا ہے کہ ہماری عوام اور خطے کے لوگ بخوبی واقف ہیں کہ صیہونی ریاست کے افراد کس قسم کی زبان استعمال کرتے ہیں۔

محمد وائیزی نے دعویٰ کیا کہ نہ تو صیہونی ریاست کا ایسا کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی اس میں ایران کو نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔

ایران کی جانب سے یہ سخت ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب اسرائیل کے آرمی چیف ایویو کوچاوی نے ایران پر حملے کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف ایویو کوچاوی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اسرائیلی آرمی کسی بھی وقت ایران پر حملے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی فوج کو ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal