NPG Media

سعودی عرب اور امریکی فضائیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں

فائل فوٹو

ریاض: سعودی عرب کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مملکت نے امریکا کے ساتھ مل کر فضائی مشقیں شروع کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ٹویٹر پر اپنے جنگی طیاروں’بی 52′ کی خلیجی فضائوں میں‌ تربیتی پروازوں کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور سعودی عرب کی فضائی افواج کی مشترکہ مشقیں ایک ایسے وقت میں شروع ہوئی ہیں ‌جب دوسری طرف حال ہی میں کثیر ملکی مشقیں اپنے اختتام کو پہنچی ہیں۔

سعودی عرب، امریکا اور برطانیہ سمیت کئی دوسرے ممالک کی افواج پرمشتمل ڈیفنڈر 21 بحری مشقوں کا آغاز سعودی عرب کے مشرقی علاقے الجبیل میں قائم شاہ عبدالعزیزبحری اڈے میں گذشتہ ہفتے ہوا۔

مشترکہ مشقوں‌ کا آغاز سعودی نیول فوج کے کمانڈر میجر جنرل ماجد بن ہزاع القحطانی کی موجودگی میں ہوا۔

مشقوں میں امریکی بحریہ کے دستوں کے ساتھ ساتھ برطانوی مائن سویپر اور سعودی عرب کی رائل بحری فوج نے حصہ لیا۔ ان مشقوں کا مقصد بحری فوج کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

مشقوں کے ڈائریکٹربریگیڈیئر جنرل عواد بن راشد العنزی نے وضاحت کی کہ "نیول ڈیفنڈر” مشقوں کا مقصد سمندری تحفظ کوفروغ دینا، علاقائی پانیوں ، ساحلوں اور بندرگاہوں کی حفاظت کرنا ، فوجی تعاون میں اضافہ کرنا ہے اور رائل سعودی بحری افواج اور امریکی اور برطانوی بحری افواج کے مابین جنگی تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal