NPG Media

سلمان خان کو نئی ہیروئن مل گئی

ممبئی: دنیا بھر میں سلو بھائی اور دبنگ خان کے نام سے مشہور بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان کو اپنی نئی فلم کے لئے نئی ہیروئن مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق 30 سالہ پرگیا جیسوال بالی وڈ فلم ’انتم‘ میں سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارت کے ایک اسٹوڈیو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران پرگیا جیسوال بھی موجود تھیں۔ وہ فلم کے گانے میں بھی سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

بالی وڈ فلم ’انتم‘ میں سلمان خان پولیس اہلکار کا کردار نبھا رہے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز کے حوالے سے فی الحال کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل سلمان خان نے اپنی ایک اور نئی فلم ’رادھے‘ اس سال عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal