NPG Media

سجل علی نے ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت’ میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

اسلام آباد: ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت’ کا سیزن 3 نشر ہونے سے قبل ہی مقبول ہو گیا ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ’خدا اور محبت‘ کا مرکزی کردار معروف اداکارہ اقراء عزیز سے قبل سجل علی کو آفر کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو تیزی سی وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو لیجنڈ فنکار عمران عباس اور سجل علی ایک کار میں بیٹھے ہوئے ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کر رہے ہیں۔

ڈرامے کے پہلے دوسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ ’خدا اور محبت ‘ کا کردار پہلے سجل علی کو آفر ہوا تھا مگر وہ اپنی مصروفیت کے سبب یہ ڈرامہ نہیں کر سکیں۔

دوسری جانب سجل علی نے مذاقاً کہا کہ ’اُنہوں نے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت کے تیسرے سیکوئل میں اس لیے کام کرنے سے انکار کیا تھا کیوں کہ عمران عباس اس سیزن میں نہیں تھے’۔

واضح رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کے سیزن 3 میں اقراء عزیز اداکار فیروز خان کے ساتھ دیکھی جائیں گی جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal