NPG Media

ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم میں مدد کیلئے تیار ہیں، افغان طالبان نے پیشکش کردی

فائل فوٹو

کابل(این پی جی میڈیا) افغان طالبان نے ملک میں مراکز صحت کے ذریعے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مہم کی ’حمایت اور معاونت‘ کے لیے پیش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے افغانستان کے لیے کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے وعدے کے بعد طالبان نے افغانستان میں ویکسینیشن مہم کی حمایت کر دی ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ وہ ملک میں مراکز صحت کے ذریعے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مہم میں مدد کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب افغان محکمہ صحت کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ پروگرام کے تحت ملک کی تین کروڑ80 لاکھ کی آبادی میں سے 20 فیصد سے زیادہ لوگوں کو کرونا ویکسین دی جائے گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal