NPG Media

انڈونیشیا میں مشہور آتش فشاں ایک بار پھر سے پھٹ گیا

تصویر: دی گارڈین

جکارتہ (این پی جی میڈیا) انڈونیشیا کا سب سے متحرک آتش فشاں ’ماؤنٹ پیراپی‘ پھٹ گیا ہے جس کے بعد لاوا پہاڑ سے بہتے ہوئے نشیبی علاقے تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آتش فشاں اتنی شدت سے پھٹ رہا ہے کہ اس کی آواز 18 کلومیٹر دور تک سنائی دے رہی ہے جبکہ پہاڑ سے سفید بادل جیسا دھواں فضا میں بلند ہو رہا ہے۔

انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ نومبر میں ہی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجائی تھی جس کے بعد حکومت نے 2000 سے زائد مقامی لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی بات نہیں کی گئی۔

آگ کا یہ پہاڑ انڈونیشیا کے گنجان آباد جزیرہ جاوا میں واقع ہے۔ اس پہاڑ کی اونچائی 9 ہزار فٹ سے زائد ہے۔ حکام نے مقامی آبادی کو ’ڈینجر زون‘ سے 3 میل دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal