NPG Media

واٹس ایپ کی بڑی تبدیلی،خود کو اپنے ہی سٹیٹس کا حصہ بنادیا

فوٹو:سکرین شاٹ

سلیکان ویلی(این پی جی میڈیا)دنیا کی سب سے بڑی مفت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے کسی پیشگی اطلاع کے بغیر خود کو اپنے ہی سٹیٹس کا حصہ بنا دیا ہے، یعنی اب واٹس ایپ صارفین کے ساتھ ساتھ یہ کمپنی خود بھی اپنا سٹیٹس لگاتی رہے گی جسے تمام واٹس ایپ صارفین دیکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے اپنے سب سے پہلے ’سٹیٹس‘ میں چار سکرینز کے ذریعے صارفین کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان کی پرائیویسی واٹس ایپ کےلیے بہت اہم ہے اور یہ کہ صارفین کے ذاتی پیغامات پڑھے نہیں جاسکتے کیونکہ انہیں ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن‘ کا تحفظ حاصل ہے۔

بظاہر یہی لگتا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد، واٹس ایپ صارفین کا وہ اعتماد بحال کرنا ہے جو اس ادارے کی پرائیویسی پالیسی میں حالیہ اعلانیہ تبدیلیوں کے بعد بہت کم ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں دو ارب سے زیادہ موبائل فونز میں استعمال ہونے والی یہ نامور میسیجنگ ایپ گزشتہ ایک ماہ سے ہی اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کرنے کے باعث شدید تنقید کا شکار ہورہی ہے جبکہ اس تبدیلی کی خبر ملنے کے کچھ روز بعد سے ہی کروڑوں صارفین واٹس ایپ کے بجائے دوسری ایپ پر منتقل ہورہے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal