NPG Media

کراچی ٹیسٹ ،قومی ٹیم 378رنز بناکر آئوٹ،جنوبی افریقہ پر 158سکور کی برتری حاصل

pak vs south africa test match
تصویر:پی سی بی ٹوئٹر

کراچی (این پی جی میڈیا)نیشنل سٹیڈیم کراچی کھیلے جارہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم 378 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی جبکہ اسے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں 158رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی کرکٹ ٹیم میزبان ٹیم کے 220رنز کے جواب میں 378رنز بنا سکی ۔
آج قومی ٹیم نے 308 رنز8 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی ہے،فہیم اشرف 64،حسن علی 21 اور نعمان علی 24رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ یاسر شاہ 38 سکور بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔

تینتیس رنز پر چار وکٹوں کے نقصان کے ساتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز اظہر علی اور فواد عالم نے اننگز کو آگے بڑھایا۔

دونوں کے درمیان چورانوے رنز کی پارٹنرشپ ہوئی۔ اظہرعلی نصف سنچری بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان نے بھی فواد عالم کا بھرپور ساتھ نبھایا ۔ محمد رضوان نے تینتیس رنز کی اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف نے شاندار چونسٹھ رنز بنائے ۔ فواد عالم بھی ایک سو نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کے دونوں اوپنر 15 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ عمران بٹ9، عابدعلی4، بابر اعظم7 اور شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستانی بائولرز مہمان ٹیم پرحاوی رہے اور صرف220 رنز ہی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

پہلی اننگز میں ڈین ایلگر 58 رنزکےساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جارج لائنڈ 35 اورکپتان کونٹن ڈی کوک 15 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ فف ڈوپلیسزنے اپنی ٹیم کے اسکور میں 23 رنزکا اضافہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے سپنر یاسر شاہ تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بائولر رہے جبکہ شاہین آفریدی کے علاوہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نعمان علی نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ حسن علی کو ملی۔

اس میچ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز ہوا ہے اور بلے باز عمران بٹ اور سپنر نعمان علی کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہیں۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں 14 سال کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم میچ کھیلنے کے لیے اتری ہے۔ جنوبی افریقہ نے 2007 میں جب پاکستان کا دورہ کیا تھا تو نیشنل سٹیڈیم میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

پاکستان کی ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، تعمان علی، یاسر شاہ، اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ڈین ایلگر، ایڈن مکرم، راس وین ڈاڈیوسن، فاف ڈو پلسی، ٹیمبا باوما، کوئنٹن ڈی کاک، جارج لد، کاوش ماہراج، کاگیسو ربادا، انریچ نورتہے، اور لونگی گندی شامل ہیں۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal