NPG Media

جوبائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی

f16

واشنگٹن (این پی جی میڈیا)امریکہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی ہے۔

امریکہ کے نئے وزیر خارجہ انٹونی بلنکین نے اپنی پہلی پریس بریفنگ میں بتایا کہ سعودب عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت کے معاملے پر نظرثانی کررہےہیں جب کہ یہ اقدام نئی انتظامیہ کے لیے انتہائی اہم ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امارات کو اسلحے کی فروخت اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے معاہدے کا ایک حصہ ہے، جوبائیڈن انتظامیہ نے فی الحال دونوں ممالک کو جن ہتھیاروں کی فروخت عارضی طور پر روکی ہے ان میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے ایف 35 لڑاکا طیارے اور انتہائی اہم فوجی آلات شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن نے حلف اٹھانے سے قبل یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ سعودی عرب سے تعلقات کا جائزہ لیں گے جس کے بعد یہ فیصلہ ان کے کرسی صدارت پر بیٹھنے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے مئی 2019 میں ایران سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا جب کہ سعودی عرب، یو اے ای اور اردن کو 8 اب ڈالرز کے ہتھیار دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر کانگریس کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal