NPG Media

ڈونلڈ ٹرمپ نےفلوریڈا میں دفتر کھول لیا

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےفلوریڈا میں دفتر کھول لیا، جہاں سے وہ سابق صدر کی حیثیت سے اپنےفرائض سر انجام دیں گے اور عوامی مسائل کو دیکھیں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ خط و کتابت ، بیانات ، تقریبا میں شرکت کے علاوہ امریکی مفادات اور اپنی انتظامیہ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئےمختلف دفتری سرگرمیاں سر انجام دیں گے ۔ دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ وائٹ ہائوس سے رخصتی سے قبل ٹرمپ نے اپنے معاونین کیساتھ نئی سیاسی جماعت پیٹریاٹ پارٹی بنانے پر مشاورت کی تھی ۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے منصب سنبھالتے ہی کئی صدارتی حکم ناموں پر دستخط کردیئے۔جس میں ٹرمپ انتظامیہ کی متازع پالیسیوں کو ختم کرتے ہوئے نئے احکامات جاری کیے ۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal