NPG Media

دبئی میں سرکاری نوکریوں کا اعلان، پاکستانی نوجوان اپنی قسمت آزما سکتے ہیں

دبئی کی انتظامیہ نے سرکاری نوکریوں کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستانی پڑھے لکھے نوجوان اپلائی کرکے اپنی قسمت آزما سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان سرکاری نوکریوں کی پیشکش دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اشتہار میں دبئی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ نوکریاں صرف طبی شعبے سے وابستہ افراد کیلئے ہیں۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کو نرسنگ کے شعبے سے وابستہ پروفیشنلز کی اشد ضرورت ہے۔ دبئی کے مختلف ہسپتالوں میں نرسوں اور دیگر طبی عملے کی آسامیاں خالی ہیں جنھیں فوری طور پر کام پر لگا دیا جائے گا۔

دبئی انتظامیہ نے ٹویٹر پر نوکری کے خواہشمندوں کو واضح کیا ہے کہ ابتدائی طور پر صرف 3 ماہ کا معاہدہ کیا جائے گا تاہم اگر ملازمین کی کارکردگی بہتر رہی تو اسے بڑھایا بھی جائے سکتا ہے۔

اس کے علاوہ تنخواہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نوکریاں حاصل کرنے والے ملازمین کو ہر ماہ 8 ہزار درہم تنخواہ کے ساتھ دیگر مراعات بھی دی جائیں گی۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوکریوں کے خواہشمند افراد اپنے تمام کوائف بذریعہ ای امیل ارسال کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ماہرین اور طبی عملے کو نوکریاں دی جائیں گی۔

 

 

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal