NPG Media

پاکستان میں سونے کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد حیران کن کمی

فوٹو:فائل

کراچی: پاکستان میں سونے کے تاجروں سمیت اس کے خریدار بھی خاصے پریشان نظر آرہے ہیں کیونکہ کبھی تو اس کی قیمت میں اچانک اضافہ اور کبھی حیران کن کمی دیکھنے میں ملتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سونے کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ سونے کی قدر میں کمی کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر میں 215 روپے کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونا 97 ہزار 50 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی کے بعد 1854 ڈالر ہو گئی ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal