NPG Media

پہلا ٹیسٹ:جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 220رنز پر آؤٹ

کراچی(این پی جی میڈیا)جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پاکستان کےخلاف 220رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی ہے۔

پہلی اننگز میں ڈین ایلگر 58 رنزکےساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جارج لائنڈ 35 اورکپتان کونٹن ڈی کوک 15 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ فف ڈوپلیسزنے اپنی ٹیم کے اسکور میں 23 رنزکا اضافہ کیا۔

پاکستان کی طرف سے یاسرشاہ3، شاہین آفریدی اورنعمان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے اننگز کا آغاز ڈین الگر اور ایڈین مارکرم نے کیا اور پہلے اوور میں ہی جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم ایڈین مارکرم 13 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت ممتاز بلے باز بابر اعظم کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ سیریز کے نتائج پاکستان کے حق میں ہوں۔ لگتا ہے وکٹ اسپنرزکے لیے سازگار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی مخالف ٹیم کے خلاف کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ جنوبی افریقہ کو آسان نہیں لیں گے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 14 سال کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم میچ کھیلنے کے لیے اتری ہے۔ جنوبی افریقہ نے 2007 میں جب پاکستان کا دورہ کیا تھا تو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی کردی گئی تھی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز بھی بھرپور پریکٹس کی۔

پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں عابد علی اورعمران بٹ کو بطور اوپنرشامل کیا گیا ہے۔ اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم ، فہیم اشرف اورمحمد نواز بھی 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ یاسر شاہ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی پہلے ٹیسٹ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔

وکٹ کیپرز سرفراز احمد اور محمد رضوان بھی سترہ رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں اور پہلے میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal