NPG Media

پاک افریقہ ٹیسٹ سیریز کل سے شروع، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔

پاکستان کے کپتان بابراعظم اورجنوبی افریقہ کے کپتان ڈی کوک نے ٹرافی کے ساتھ فوٹوسیشن بھی کرایا۔دونوں پہلے ٹیسٹ میں کل  آمنے سامنے ہوں گی۔ سٹیڈیم کے باہر اور اندر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

بابراعظم اورکوئنٹن ڈی کوک سیریز جیتنے کیلئے پرامید ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی سکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔اوپنرز کے طور پر عابد علی اور عمران بٹ میدان میں اتریں گے۔

اظہر علی ، بابر اعظم ، فواد عالم اور سعود شکیل کو مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔آل رائونڈرز میں فہیم اشرف اور محمد نواز جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان نائب کپتان ہیں۔ سرفراز کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔اسپنرز میں نعمان علی ، ساجد خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

فاسٹ بائولرز حارث رئوف ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہوم سیریز کیلیے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ پر خاص توجہ دی ہے، کیا ہوگا کیا نہیں ہوگا اس بارے میں نہیں سوچ رہے۔دونوں ٹیموں مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے 30 جنوری تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

بابراعظم پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سٹار بیٹسمین ٹاس کے ساتھ تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بن جائیں گے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کونٹن ڈی کوک جنوبی افریقہ کے قائد ہیں۔بابراعظم دورہ نیوزی لینڈ میں فٹنس مسائل کے باعث قومی ٹیم کی قیادت نہ کرسکے۔

وہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ میں بطورکپتان ڈیبیوکریں گے اور تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان ٹیم کے باگ ڈور سنبھال لیں گے۔

بابراعظم تین ون ڈے اور گیارہ ٹی 20میں ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔سٹار بیٹسمین نے تینتالیس ٹیسٹ میں دوہزار پینتالیس رنز پینتالیس کی اوسط سے بنائے۔ پانچ سنچریز اور پندرہ ففٹیز شامل ہیں۔ بہترین اسکور ایک سو تینتالیس رنز ہے۔وکٹ کیپر بیٹسمین کونٹن ڈی کوک جنوبی افریقہ کے کپتان ہیں۔

انہوں نے ہوم گرانڈ پر سری لنکا کے خلاف بطورکپتان کیریئرکاآغاز کیا اور دونوں ٹیسٹ جیتے۔ ڈی کوک نے 49 ٹیسٹ میں دو ہزار نو سو باسٹھ رنز اڑتیس کی اوسط بنائے۔ جس میں پانچ سنچریز اور اکیس ففٹیز شامل ہیں۔ بہترین سکور ایک سو انتیس رنز ہے۔ بطوروکٹ کیپر انہوں نے دوسوتین کیچز اور گیارہ سٹمپ سمیت دوسوچودہ شکارکیے ہیں۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal