NPG Media

امید کرتا ہوں پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتے گا: عبدالرحمان

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان نے کہا کہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم میں کافی سینئر کھلاڑی شامل ہیں ، ہر کھلاڑی کو اپنی اپنی انفرادی کارکردگی پر فوکس کرنا ہوگا۔ امید کرتا ہوں پاکستان یہ ٹیسٹ سیریز جیتے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرحمان نے کہا کہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے 2007 کے دورہ پاکستان سے بہت یادیں وابستہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ جیسی بڑی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنا میرا خواب تھا۔ اس وقت کی ٹیم میں انضمام الحق ، محمد یوسف ، شعیب اختر ، شاہد آفریدی جیسے بڑے کھلاڑی تھے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ میرا انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ڈیبیو بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوا تھا ، بڑی خوشی ہے ساوتھ افریقہ کی ٹیم دوبارہ پاکستان آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم کھیل رہے تھے تب بابراعظم بال پکڑتا تھا اب وہ کپتان ہے۔
عبدالرحمان نے کہا کہ بابراعظم نے آغاز میں ہی کلئیر کر لیا تھا کہ پاکستان کی طرف سے کھیلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس نئے کھلاڑیوں کو ہوم کنڈیشنز میں موقع ملتا ہے وہ پرفارم کرتے ہیں۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal