NPG Media

بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نےچھت سے لٹک کر خودکشی کرلی

بنگلورو(این پی جی میڈیا) بھارت کی خوبصورت اور جواں سال مشہور اداکارہ نے آشرم کی چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کننڈا فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ جےشری رمیا بنگلورو کے سندھیا کرن آشرم میں اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ وہ کافی روز سے ڈپریشن کا شکار تھیں اور آشرم میں علاج کے سلسلے میں مقیم تھیں۔

بگ باس سیزن 3 میں حصہ لینے والی خوبرو اداکارہ جےشری رمیا اس سے قبل بھی خودکشی کی کوششیں کرچکی ہیں۔ چند ماہ قبل سوشل میڈیا صارفین نے پولیس کو بروقت مطلع کرکے اداکارہ کو خودکشی کرنے سے روکا تھا۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر ایک لائیو سیشن میں بھی اداکارہ نے کئی چونکا دینے والے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ڈپریشن سے جنگ نہیں لڑ سکتی ہیں، اس لیے موت کو گلے لگانا چاہتی ہیں،پلیز مجھے مرنے دیں۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal