NPG Media

مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

لاہور: تبدیلی کا نعرہ لگانے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، پی ٹی آئی کی حکومت پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں بھی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ، اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخنامے کے برعکس مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں من مانے داموں میں سبزیوں اور پھلوں کی فروخت جاری ہے ، سیب کالا کولو 150 روپے ، انگور 250 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں ، امرود 120 روپے ، کیلا اول 150 ، کیلا دوم کے 90 روپے ، پپیتا 180 ، کجھور ایرانی 280 روپے ، فروٹر 120 ، کینو 130 مسمی 130 روپے فی درجن ، انار بدانہ 400 روپے ، انار قندھاری 300 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔
اس کے علاوہ آلو 50 روپے ، پیاز 50 روپے ، ٹماٹر 80 روپے کی بجائے 100 روپے ، لہسن 300 ، ادرک 400 روپے ، سبز مرچ 250 ، لیموں 100 روپے ، کریلے 180 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب مرغی کا گوشت ایک روز میں بیس روپے مہنگا ہو گیا ، برائلر مرغی 267 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ، فارمی انڈوں کی قیمت 152 روپے فی درجن برقرار رہی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal