NPG Media

پاکستان کے خوف میں مبتلا بھارتی آرمی چیف کا ذہنی دبائو کا شکار ہونے کا اعتراف

نئی دہلی(این پی جی میڈیا)بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ پاکستان کے خوف میں مبتلا ہوکر ذہنی دبائو کا شکار ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا خوف سر پر سوار، بھارتی فوج کے سربراہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے، میڈیا سے گفتگو میں کے دوران اعتراف کرلیا کہ وہ سٹریس کا شکار ہیں۔

جب بھارتی فوج کے سربراہ کایہ حال ہے تو باقی فوج دماغی طور پر کیسے مضبوط ہوسکتی ہے، اسی لیے تو بھارت کی تینوں افواج کے مشترکہ تھنک ٹینک، یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوشن آف انڈیا کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت کے تیرہ لاکھ فوجیوں میں سے آدھے سخت ترین ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی سب سے بڑی وجہ یا تو خود کشی ہے، یا پھر ساتھی فوجیوں کی اپنے ہی دوستوں پر فائرنگ ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal