NPG Media

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے17 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

کراچی (این پی جی میڈیا )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ منگل سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14برس بعد پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلے گی، پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے17 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے ،کپتان بابر اعظم ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے،پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کی بھرپور ٹریننگ جاری ہے،قومی ٹیم نے بیٹنگ ،بائولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے سترہ رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے. بیس رکنی ابتدائی اسکواڈ کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رہے گا ۔دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔

پہلے ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ سترہ کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں اوپنرزعابد علی، عمران بٹ ،مڈل آرڈر بیٹسمین: اظہر علی ، بابر اعظم (کپتان) ، فواد عالم اور سعود شکیل ،آلراؤنڈرزفہیم اشرف ، محمد نواز،وکٹ کیپرز محمد رضوان (نائب کپتان)، سرفراز احمد،اسپنرز نعمان علی ، ساجد خان ، یاسر شاہ، فاسٹ باؤلرز حارث رؤف ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور تابش خان شامل ہیں۔دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن جاری ہے۔

دونوں ٹیمیں منگل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔لیگ اسپنر یاسر شاہ کی ثقلین مشتاق کی نگرانی میں ٹریننگ چل رہی ہے تو دوسری جانب شاہین شاہ اور حسن علی نئی گیند سے بولنگ پریکٹس کر رہے ہیں۔وکٹ کیپر رضوان اور سرفراز نے ایک دوسرے کو ایجز پر کیچ کی پریکٹس کروائی، جبکہ اظہر علی کی نیٹس پر نئی گیند سے بیٹنگ پریکٹس بھی جاری ہے۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں مہمان ٹیم کو واضح برتری حاصل ہے،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ابھی تک26ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں جن میں 15میچوں میں جنوبی افریقہ جبکہ صرف4میچوں میں پاکستان نے فتح حاصل کی جبکہ7میچ ڈرا ہوئے۔پاکستان میں دونوں ٹیموں کے مابین7ٹیسٹ کھیلے گئے جس میں 4میچ ڈرا جبکہ جنوبی افریقہ نے2،پاکستان نے 1میچ میں فتح حاصل کی۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal