NPG Media

پاکستان اور ترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں،رجب طیب اردوان

Turkish President Recep Tayyip Erdogan addresses a meeting of provincial election officials at the headquarters of his ruling Justice and Development (AK) Party in Ankara on January 29, 2019. (Photo by Adem ALTAN / AFP) (Photo credit should read ADEM ALTAN/AFP/Getty Images)

استنبول(این پی جی میڈیا) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں۔ترک صدر اور پاکستانی سفیر سائرس سجاد نے استنبول کی نیول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی ویلڈنگ تقریب سے خطاب کیا جس میں ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپکر مصطفی شین توپ، ترکی کے وزیر قومی دفاع حلوصی آقار، چیف آف ترکش جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلیر، کمانڈر ترک نیول فورس ایڈمرل عدنان اوزبل اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ صدر اردوان نے جہاز کی بلاک ویلڈنگ کا باضابطہ آغاز کیا اور کہا کہ ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر پاک ترک مضبوط تعلقات میں اہم سنگ میل ہے،صدر اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان شاندار تعلقات ہیں، اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک سے پاکستان اور ترکی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملجم کلاس جہاز سطح آب، زیرِ آب، اینٹی ائیر ہتھیاروں اور سینسرزسے لیس ہوں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرانسفرآف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت چار میں سے دو جہاز کراچی شپ یارڈ میں تیارہوں گے، سٹیلتھ ٹیکنالوجی والے 2جناح کلاس جہازوں کے ڈیزا ئن کی تیاری بھی اس میں شامل ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal