NPG Media

ہواوے سے علیحدگی کے بعد آنر کا پہلا اسمارٹ فون مارکیٹ میں آگیا

بیجنگ: ہواوے سے علیحدگی کے بعد آنر نے اپنا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آنر وی 40 فائیو جی میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1000 پلس پراسیسر دیا گیا ہے۔ فلیگ شپ فیچر سے لیس اس فون میں 6.72 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے خم ایجز کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ ہنچ ہول ڈیزائن میں ڈوئل سیلفی کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

اس ڈسپلے میں 120 ہرٹز ریفریشن ریٹ اور 300 ہزٹز سیمپلنگ ریٹ دیا گیا ہے۔ 4000 ایم اے ایچ بیٹری 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جو کمپنی کے مطابق 35 منٹ میں بیٹی کو مکمل چارج کر سکتی ہے۔

وائرلیس چارجنگ اسپیڈ بھی 50 واٹ ہے جو 50 فیصد بیٹری 35 منٹ میں چارج کر سکتی ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے میجک یو آئی 4.0 سے کیا ہے ، تاہم کمپنی نے فون میں گوگل سروسز کی موجودگی کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتایا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ فون کو سب سے پہلے چین میں متعارف کرایا گیا جہاں فونز گوگل سروسز کے بغیر ہی دستیاب ہوتے ہیں۔ فون میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal