NPG Media

افغان طالبان کیساتھ معاہدے پر نظر ثانی کریں گے، امریکا

واشنگٹن(این پی جی میڈیا) جو بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں افغان طالبان کے ساتھ کی جانے والی امن ڈیل پر نظر ثانی کی جائے گی۔

 غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ انھیں جاننا ہے کہ افغان طالبان نے دوحہ امن ڈیل کی شرائط پر کس حد تک عمل کیا ہے۔

 وائٹ ہاؤس کے قومی سکیورٹی کے مشیر جیک سولیوان نے اپنے افغان ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں ڈیل میں طے پانےوالے نکات پر بھی بات کی گئی۔

 ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فروری سن دو ہزار بیس میں امریکا اور طالبان کے مابین دوحہ امن ڈیل پر نظر ثانی کی جائے گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal