NPG Media

جوبائیڈن کے خطرناک عزائم، امریکی فوج ایک بار پھر شام میں داخل

دمشق(این پی جی میڈیا) ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل امریکی فوجی دستہ عرب اسلامی ملک شام میں داخل ہوگیا ہے۔

نئے امریکی صدر جوبائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنے جارحانہ عزائم ظاہر کردئیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج ایک بار پھر شام جیسے جنگ زدہ علاقے میں داخل ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل ٹرمپ حکومت نے جنگ زدہ شام سے اپنی فوج نکال لی تھی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے جنگ زدہ علاقوں سے اپنی فوج نکالنے کی پالیسی کے تحت گزشتہ برس شام سے بھی اپنی فوج نکال لی تھی۔ تاہم اب جوبائیڈن حکومت نے دوبارہ سے اپنی فوج شام بھیج دی ہے۔

یہ فوجی دستہ عراق کے راستے سے شام میں داخل ہوا۔ جبکہ ایک اور فوجی دستہ بذریعہ ہیلی کاپٹر شام پہنچ چکا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal