NPG Media

کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کو بڑا جھٹکا

لاہور(این پی جی میڈٰیا) گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بٹ کوائن کے اثاثے دس فیصد گرنے پر بٹ کوائن کو برا جھٹکا لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بٹ کوائن کے اثاثے دس فیصد گرنے کے بعد کریپٹو کرنسی کی مارکیٹ ویلیو میں تقریبا 100 بلین ڈالرز کی گراوٹ سامنے آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پچاس لاکھ سے زائد ٹریڈنگ پر بٹ کوائن کو روزانہ کی بنیاد پر دس فیصد کا نقصان ہورہا ہے۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران کریپٹوکرنسی میں تقریبا 18 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ میں بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار چالیس ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ پانچ دنوں میں بٹ کوائن کی قیمت میں دس ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal