NPG Media

یورپی یونین کا تمام سرحدیں کھلی رکھنے کا فیصلہ

 

(این پی جی میڈیا) یورپی یونین نے سرحدیں کھلی رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رہنماؤں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ یورپی ممالک کے درمیان انتہائی ضرورت کے علاوہ سفر کرنے سے اجتناب برتیں۔

یہ انتباہ یورپی رہنماؤں کی ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والی ایک ملاقات کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

اس سربراہی ملاقات کا مقصد کورونا وائرس کی نئی تبدیل شدہ اقسام کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات پر غور کرنا تھا۔

یورپی رہنماؤں کے مطابق سرحدیں کھلی رہیں گی اور ساتھ ہی انہوں نے آئندہ دنوں میں کچھ سفری پابندیوں سے بھی متنبہ کیا ہے۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal