NPG Media

اسرائیل کے شام میں فضائی حملے، چار افراد جاں بحق

دمشق(این پی جی میڈٰیا)  اسرائیلی جنگی جہازوں نے شام کے صوبے حماہ میں میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو بچوں چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 شامی میڈٰیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے کئی میزائل حملوں کو روک لیا گیا جبکہ چند میزائل حملوں میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والےچار فراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح چار بجے اسرائیل نے لبنان کے شہر ٹرپولی سے مزائل داخے جس کا حدف حماہ صوبہ تھا۔

حالیہ برسوں میں اسرائیل شام میں سینکڑوں فضائی حملے کر چکا ہے اور اس کا دعویٰ رہا ہے کہ وہ مشتبہ ایرانی فوجی تعیناتی یا حذب اللہ کے جنگجوؤں کو اسلحے کی فراہمی کے آپریشن کو ٹارگٹ کر رہا تھا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal