NPG Media

متحدہ عرب امارت کا امریکہ سے پچاس ایف-35 اور اٹھارہ ڈرونز خریدنے کا معاہدہ

واشنگٹن : متحدہ عرب امارات نے 50 ایف-35 جیٹ لڑاکا طیارے اور 18 ڈرونز کی خرید کے لیے امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ اور متحدہ عرب امارات صدر بائیڈن کے اپنا عہدہ سنبھالنے سے پہلے اس معاہدے پر کام کر رہے تھے، تاہم اب نئے صدر نے کہا ہے کہ وہ سابق دور میں کیے گئے معاہدوں کا جائزہ لیں گے۔
متحدہ عرب امارات، مشرق وسطیٰ میں واشنگٹن کا ایک قریبی اتحادی ہے اور وہ طویل عرصے سے لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ ایف-35 لڑاکا جیٹ طیاروں کی خرید میں دلچسپی کا اظہار کر رہا تھا۔
ان طیاروں کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ وہ ریڈار کی نظروں سے پوشیدہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ جب وہ اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے پر تیار ہو جائے گا تو امریکہ اس معاہدے کو آگے بڑھا دے گا۔
امریکہ کے محکمۂ خارجہ اور متحدہ عرب امارات کے واشنگٹن میں قائم سفارت خانے نے اس خبر پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اس سلسلے میں تمام کاغذی کارروائی ایک ہفتے سے زیادہ عرصے پہلے مکمل کر لی تھی۔
دونوں ملکوں کو یہ توقع تھی کہ اس معاہدے پر دسمبر میں دستخط ہو جائیں گے۔ لیکن اس میں تاخیر، طیاروں کی فراہمی کے نظام الاوقات، قیمت کے تعین، ان میں نصب کیے جانے والے ٹیکنالوجی پیکیج اور تربیت سے منسلک امور طے کرنے میں ہوئی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal