NPG Media

فیس بک سے پاکستان میں مونیٹائزیشن آن کرنے کیلئے رابطہ کرلیا گیا

پشاور(این پی جی میڈیا )خیبر پختونخوا حکومت نے فیس بک سے پاکستان میں منیٹائزیشن آن کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) خیبر پختونخوا ضیا اللہ بنگش نے ریجنل ہیڈ فیس بک سے اس ضمن میں رابطہ کیا۔

ضیااللہ بنگش کا اس بابت کہنا تھا کہ مونیٹائزیشن آن ہونے سے آئی ٹی شعبے سے وابستہ افراد فیس بک سے پیسے کما سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا پر پاکستان کا بہتر امیج پروموٹ کر رہے ہیں، سیاحتی مقامات کی بین الاقوامی سطح پر پروموشن سے ملک کا بہتر امیج پروموٹ ہو گا۔

صوبائی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی فیس بک آمدنی سے ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات آئیں گے۔

قبل ازیں فیس بک اور گوگل کا اشتہارات پر اجارہ داری کے لیے ایک دوسرے سے معاہدے کا انکشاف ہوا تھا۔

نیویارک ٹائمز نے امریکی ریاست ٹیکساس کی جانب سے دائر اینٹی ٹرسٹ کیس کی دستاویزات حاصل کی تھیں جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے درمیان 2018 میں معاہدہ ہوچکا ہے۔

دستاویز کے مطابق دونوں کمپنیوں کے درمیان یہ معاہدہ اشتہارات کے لیے مقابلہ کم کرنے کے لیے کیا گیا، جسے جیڈائے بلیو کا نام دیا گیا تھا۔

معاہدے کے تحت فیس بک ان 90 فیصد اشتہارات کی نیلامی کا حصہ بن سکتی تھی جو اسے صارفین کی شناخت کرنے میں مدد دیتے، جبکہ گوگل کو نیلامی کے اس عمل میں شرکت سے گریز کا کہا گیا تھا۔

اس معاہدے کے تحت فیس بک اور گوگل نے ایک دوسرے کے مختلف شعبوں میں اشتہارات کے حوالے سے آسانیاں فراہم کی تھیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal