NPG Media

صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 400 روپے ہوگئی

کراچی:(این پی جی میڈیا)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ  13 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالرکے اضافے سے 1870 ڈالر ہوگئی۔

جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 400 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 342 روپے کے اضافے سے 97 ہزار 222 روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300 روپے مستحکم رہی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal