NPG Media

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

فوٹو:فائل

کراچی: (این پی جی میڈیا) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب انٹر بینک میں ڈالر160.70روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 160.80روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 160.40 روپے سے بڑھ کر 160.60 روپے اور قیمت فروخت 160.50 روپے سے بڑھ کر 160.70 روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 160.40 روپے سے بڑھ کر 160.50 روپے اور قیمت فروخت 160.70 روپے سے بڑھ کر 160.80 روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 193 روپے سے بڑھ کر 193.80 روپے اور قیمت فروخت 195.40 روپے سے بڑھ کر 195.20 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 218 روپے سے بڑھ کر 219 روپے اور قیمت فروخت 219.50 روپے سے بڑھ کر 220.50 روپے ہوگئی۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal