NPG Media

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب، سرمائے کی مالیت 57 ارب 8 کروڑ 3 لاکھ روپے بڑھ گئی

فوٹو فائل

کراچی:(این پی جی میڈیا)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 307.52 پوائنٹس کے اضافے سے 45984.46 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا اور54.30 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 57 ارب 8 کروڑ 3 لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 27.22 فیصد زائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 46142 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے سبب 46 ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 307.52 پوائنٹس کے اضافے سے 45984.46 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 122.61 پوائنٹس کے اضافے سے 19148.16 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 191.45 پوائنٹس کے اضافے سے 31913.86 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر 418 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے227 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 173 میں کمی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 82 کھرب 77 ارب 24 کروڑ61 لاکھ روپے سے بڑھ کر83 کھرب 34 ارب 32 کروڑ 64 لاکھ روپے ہوگئی۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 579 روپے کے اضافے سے 10479 روپے اورآئی سی آئی پاکستان 39.88 روپے کے اضافے سے 842.05 روپے ہوگئی جب کہ گیٹرن اندسٹریز 19.99 روپے کی کمی سے 600 روپے اورمری پٹرولیم کے حصص 17.28 روپے کی کمی سے 1450.60 روپے ہوگئی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal