NPG Media

دبئی کے ہوٹلوں اور ریستورانوں پر پھر پابندی عائد

ابو ظہبی : دبئی کے ہوٹلوں اور ریستورانوں میں تفریحی سرگرمیوں پرعارضی طور پر پابندی لگ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں سیاحت اور کامرس مارکیٹنگ کے محکمے "دبئی ٹور ازم” نے امارت دبئی کے ہوٹلوں اور ریستورانوں میں تفریحی سرگرمیوں کو عارضی طور پر روک دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعرات 21 جنوری سے تا حکمِ ثانی نافذ العمل ہو گا۔
محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سیاحت کے سیکٹر سے متعلق تمام شعبوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔
محکمے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ زمینی تفتیش اور معائنوں میں بات سامنے آئی کہ تفریحی سرگرمیوں کے دوران خلاف ورزیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
محکمے کا کہنا ہے کہ وہ شعبہ صحت کے حکام کے ساتھ مل کر صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے۔ ان تمام کوششوں کا مقصد معاشرے کی حفاظت اور صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal