NPG Media

نیوکلئیرکوڈز والا وزنی سوٹ کیس بھی جوبائیڈن کومنتقل

واشنگٹن (این پی جی میڈیا) نئے امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب صدارتی حلف اٹھانے کے بعد بائیس کلو  وزنی سوٹ کیس بھی جوبائیڈن کودےدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس بیگ میں امریکہ کے ایٹمی ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے والے خفیہ کوڈ موجود ہوتے ہیں۔

سیاہ چمڑے کے اس سوٹ کیس کو فٹ بال‘ کہا جاتا ہے جس کے اندر المونیم کا مضبوط باکس ہوتا ہے۔ اس باکس کے اندر ایٹمی ہتھیاروں کے کوڈ درج ہوتے ہیں۔

ان خفیہ کوڈز کی مدد سے امریکی صدر دنیا میں کہیں بھی ایٹمی حملہ کرنے کا حکم دے سکتا ہے۔

 جب ڈونلڈ ٹرمپ گولف کھیلتے تھے تو اپنے گولف کلبز کے ساتھ ساتھ  اس ’فٹ بال‘ کو بھی گولف گاڑی میں ساتھ لیے لیے پھرتے تھے۔

یہ سوٹ کیس بم پروف ہوتا ہے اور اس کے اندر ایسا فون ہوتا ہے جس کی مواصلات کو جام نہیں کیا جا سکتا۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں امریکی صدر پینٹاگان کے ساتھ رابطے میں رہ سکے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal