NPG Media

عراق : بغداد میں دوخودکش دھماکے، 28 افراد ہلاک

(این پی جی میڈیا) بغداد کے وسطی علاقے الطیران اسکوائر پر ایک عوامی بازار میں دو خود کش بم دھماکے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے ایسے قت میں ہوئے جب غالبا علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔


واضح رہے کہ عراقی دارالحکومت میں ایک ہفتے سے سخت حفاظتی انتظامات اور سیکورٹی الرٹ دیکھی جا رہی ہے۔
بعد ازاں عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان میجر جنرل یحیی رسول عبداللہ نے بتایا کہ بغداد کے علاقے الباب الشرقی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تعاقب کے دوران دو خود کش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

ترجمان کے مطابق دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal