NPG Media

جوبائیڈن نے 46ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

 

واشنگٹن (این پی جی میڈیا)نومنتخب صدر جوبائیڈ ن نے 46ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا جبکہ کملا ہیرس نے نائب صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابقکیپٹل ہل میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے ڈونلڈٹرمپ غیر حاضر رہے۔ 150برس بعد پہلا موقع ہے کہ جانے والا امریکی صدرحلف تقریب میں غیرحاضر رہا۔

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن سے چیف جسٹس جان رابرٹس نے حلف لیا جبکہ کاملاہیرس سے سپریم کورٹ کی جسٹس سونیا سوتو مایر نے نائب صدر کا حلف لیا۔

حلف برداری کی روایات کےمطابق تمام صدور تقریب میں شرکت کرتےہیں۔ ٹرمپ کےنائب صدر مائیک پینس اور قریبی سینیٹر ٹیڈکروز بھی تقریب میں شریک ہیں۔

امریکا میں روایت ہے کہ جانے والا صدرنو منتخب صدر کی حلف برداری تقریب میں موجود ہوتا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹرمپ کے بجائے وائٹ ہاؤس کے چیف نئے صدر کا استقبال کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک نہ ہوئے تو امریکی تاریخ میں ایک سو ساٹھ سال بعد ایسا ہوگا۔

دوسری جانب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کرفیو کا سماں ہے، نیشنل گارڈز کے پچیس ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ احتجاج کے پیش نظرکئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور امریکی پارلیمنٹ کو جنگلے لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل گارڈز نے شہر کی اہم سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی ہیں۔

واشنگٹن کے نیشنل مال سمیت کئی دنوں سے بڑے عوامی پارکس تک رسائی بند ہے، ورجینیا اور کولمبیا کے درمیان راستہ بھی بند کیا ہے، علاوہ ازیں درجنوں سب وے اسٹیشنز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal