NPG Media

سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں زور دار دھماکہ، عمارت کی کئی منزلیں تباہ

میڈرڈ (این پی جی میڈیا) یورپی ملک سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میڈرڈ میں ایک رہائشی عمارت میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس کی کئی منزلیں تباہ ہوگئیں۔دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

 

مقامی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ دھماکے کے بعد متاثرہ عمارت میں سے دھواں نکل رہا ہے۔

 

ریسکیو ورکرز نے قریبی نرسنگ ہوم سے بزرگ افراد کو نکالنا شروع کردیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal