NPG Media

ایوانکا ٹرمپ وائٹ ہائوس میں آخری دن جذباتی ہوگئیں

واشنگٹن(این پی جی میڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ وائٹ ہائوس میں آخری دن جذباتی ہوگئیں، صدر کے مشیر کی حیثیت سے اپنی قوم کی خدمت کرنے کو زندگی بھر کیلئے ایک اعزاز قراردیا۔

ایوانکا ٹرمپ نے بطور والد کی مشیر کی حیثیت سے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے پچھلے چار سال کا سفر ایک ناقابل یقین سفر تھا۔ایوانکا نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ صدر کے مشیر کی حیثیت سے اپنی قوم کی خدمت کرنا زندگی بھر کیلئے ایک اعزاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سبکدوش ہونے والی انتظامیہ نے جو کچھ کیا ہے اس پر انہیں فخر ہے اور وہ مستقبل کے بارے میں پرجوش ہیں۔ایوانکا نے لکھا کہ میں امریکی خاندانوں کی خدمت کی غرض سے واشنگٹن آئی تھی اور مجھے یہ احساس ہو رہا ہے کہ میں نے یہ کر لیا ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ اختلافات کو تسلیم کرکے اور مشترکہ گرائونڈ تلاش کرکے امریکا مثبت انداز میں آگے بڑھ سکتا ہے اور اسی طرح امریکی ایک قوم بن سکتی ہے۔اپنی پوسٹ کے آخر میں ایوانکا نے جوبائیڈن ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ جوبائیڈن کی قیادت میں امریکا ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal