NPG Media

سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کی فتح ، آسٹریلیا اپنے ہی گھر میں سیریز ہار گیا

برسبین: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان آسٹریلیا کو برسبین ٹیسٹ میں 3 وکٹو ں سے شکست دے دی جس کے بعد بھارت نے چار میچوں پر مشتمل سیریز بھی دو ایک سے اپنے نام کر لی ۔

آسٹریلوی بالر ز بڑے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور بھارتی بلے باز دوسری اننگز میں جم کرکھیلے۔ شُب مین گل نے 91 رنز بنائے، پنٹ نواسی رنز بنا کر ناقابل شکست رہے.

برسبین ٹیسٹ کے آخری روز بھارت نے کینگروز کی جانب سے 328 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر آخری لمحات میں حاصل کیا، بھارت کی جانب باز شبھمن گل نے91 رنز کی شاندار اننگ کھیلی مگر رشبھ پنت 89 رنز ناٹ آؤٹ نے اس ٹیسٹ میں انڈیا کو فتح دلائی، اس کے علاوہ چیتیشور پجارا نے 56 رنز بنائے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 369 رنز بنائے تھے جبکہ بھارتی ٹیم 336 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 33 رنز کی برتری حاصل ہوئی اور دوسری اننگ میں وہ 294 رنز ہی بنا سکی اور بھارت کو 328 رنز کا ہدف دیا۔

 

برسبین ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ ہی بھارت نے چار میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز دو ایک سے اپنی نام کرلی، بھارت نے برسبین ٹیسٹ میں پہلی بار کینگروز کے خلاف فتح حاصل کی ہے جبکہ 33 سال بعد آسٹریلیا کو برسبین میں شکست ہوئی ہے۔

 

برسبین ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر رشبھ پنت کو مین آف دی میچ جبکہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پینٹ کمنٹس کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal