NPG Media

جاتے جاتے امریکی صدر ٹرمپ ایک اور متنازعہ فیصلہ کر گئے

نیویارک: صدارتی عہدے کی مدت ختم ہونے سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور متنازعہ فیصلہ کر دیا جس پر جو بائیڈن سمیت پوری قوم حیران رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ اور برازیل سے امریکا پہنچنے والے مسافروں پر عالمی وبا کے منفی ٹیسٹ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔
دوسری جانب نو منتخب صدر جوبائیڈن کی ٹیم نے پابندی اٹھانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ جوبائیڈن نے واضح کیا ہے کہ ٹرمپ کے اعلان کے باوجود سفری پابندیاں ختم نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی سینٹر فور ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے امریکا آنے والے تمام فضائی مسافروں پر عالمی وبا کی منفی رپورٹ لازمی قرار دی تھی جس کا اطلاق 26 جنوری سے ہونا ہے۔
ادھر نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف سے قبل واشنگٹن کو نیشنل گارڈز کے حوالے کیا جا چکا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تقریب حلف برداری کے دوران کسی بھی بدنظمی سے بچنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہر میں 20 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کیے جائیں گے۔
تقریب کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں کیجانب سے پُر تشدد حملوں کا خدشہ پایا جاتا ہے۔ تقریب کے دوران شہر میں ہنگاموں اور حملوں کی دھمکیاں بھی دی جا چکی ہیں۔
خیال رہے کہ 20 جنوری کو نئے منتخب ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن اپنے اختیارات سنبھالنے کے بعد امریکی تاریخ کے 46 وی صدر بن جائیں گے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal