NPG Media

ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں تبدیلی، کاروباری دنیا میں ہلچل مچ گئی

فوٹو:فائل

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت150روپے کے اضافے سے1لاکھ 12ہزار550روپے ہوگئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالرکے اضافے سے1834ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت150روپے کے اضافے سے1لاکھ 12ہزار550روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 128روپے کے اضافے سے 96ہزار493روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے مستحکم رہی۔

دوسری طرف اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر10پیسے مہنگا ہوگیا جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید8پیسے کی کمی سے160.40روپے سے گھٹ کر160.32روپے اور قیمت فروخت7پیسے کے اضافے سے160.45روپے سے بڑھ کر160.52روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 160.10روپے سے بڑھ کر160.20روپے اور قیمت فروخت160.40روپے سے بڑھ کر160.52روپے ہوگئی ۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 192.50روپے سے بڑھ کر192.60روپے اور قیمت فروخت194روپے سے بڑھ کر194.60روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 216.50روپے مستحکم رہی لیکن قیمت فروخت218روپے سے بڑھ کر218.50روپے ہوگئی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal