NPG Media

گیلکسی ایس 21 اسمارٹ فون اب کار کی شناخت اور لاک بھی کھول سکتا ہے

سیؤل: گیلکسی ایس 21 اسمارٹ فون کی بدولت بہت آپ اپنی کار کو بہت جلد پارکنگ میں تلاش کرسکتے ہیں اور اس کی مدد سے گاڑی کا لاک کھولنے اور بند کرنے کا کام بھی کرسکتے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں گیلکسی ایس 21 کے زبردست فیچر سے دنیا حیرت زدہ تھی کہ اب اس میں مزید نئے خواص بھی سامنے آئے ہیں۔

ان انوکھے فیچرز میں سے ایک فیچر ڈجیٹل کی ہے جس سے گاڑی کو کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔ سام سنگ نے یہ فیچر ایپل کار کی کے جواب میں پیش کیا ہے۔

تاہم کار کے علاوہ گھر، آلات اور دیگر اشیا کے لیے بھی ڈجیٹل کی کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد آپ فون سے گاڑی کو کھول سکیں گے اور بند کرسکیں گے۔ تاہم اب تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ این ایف سی کی بدولت فون کو کار کے ہینڈل سے چھونا ہوگا یا نہیں۔

تاہم یہ طے ہے کہ یوڈبلیو اے آر کی بدولت فون نہ صرف آپ کی کار کو پہنچان لے گا بلکہ آپ کو اپنی کار تک جانے میں مدد دے گا۔

ڈجیٹل کی میں آپ اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کو بھی شامل کرسکیں گے اور وہ بھی اپنے فون سے عین یہی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔ اس کے لیے سام سنگ نے کار کنیکٹویٹی کنسورشیئم اور ایف آئی آر اے کنسورشیئم سے بھی اشتراک کیا ہے۔ تاہم پہلے مرحلے میں سام سنگ ڈجیٹل کی بی ایم ڈبلیو، فورڈ اور جینیسس ماڈلوں پر کام کرے گی۔

تاہم اس کے لیے اینڈروئڈ 11 ، ون یو آئی 3.1 فیچرز ہونے ضروری ہیں۔ اس ہی سال کے وسط تک یہ ڈجیٹل کی پہلے گاڑیوں اور پھر گھروں کے لیے پیش کردی جائے گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal