NPG Media

حکومت نے 8 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دیدی

لاہور : گنے کی کرشنگ کے دوران چینی کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے حکومت نے بغیر کسی ٹیکس اور ڈیوٹی کے تقریبا 8 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کی فوری اجازت دیدی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری شعبے کے توسط سے 5 لاکھ ٹن ری فائنڈ چینی کی ٹیکس اور ڈیوٹی فری درآمد شامل ہے جبکہ اس کے علاوہ مقامی شوگر ملز کو مزید 3 لاکھ 50 ہزار ٹن خام شوگر درآمد کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ یہ فیصلہ ملک میں جاری مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

حکومتی نمائندے نے بتایا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس جو تجارت اور صنعتوں جیسی متعلقہ وزارتوں کا ایک فورم ہے نے بعد میں چینی کی درآمد کے لیے سفارشات مرتب کیں کیوں کہ قیمتوں میں کمی کے چند ہفتوں کے اندر اندر ہی اس میں واپس اضافہ ہونے لگا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 12 دسمبر کو متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کو عوامی طور پر مبارکباد دی تھی جن کی مربوط کوششوں سے چینی کی قیمتوں کو 100 سے کم کرکے 80 روپے فی کلو تک پہنچانے میں مدد ملی تھی۔

تاہم اگلے چند ہفتوں میں قیمتیں دوبارہ 90 روپے سے تجاوز کر گئیں اور لاہور اور کراچی میں اس نے 100 روپے فی کلو کی سطح کو بھی چھولیا ، یہ مبینہ طور پر ان قیاس آرائیوں پر مبنی تھی کہ اس سال ستمبر کے آخر تک چینی کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal