NPG Media

پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کی پہلی کووڈ 19ٹیسٹنگ کلیئر ہوگئی

لاہور(این پی جی میڈیا) پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کی پہلی کووڈ 19ٹیسٹ کلیئر ہوگئی۔

قومی اسکواڈ کے ارکان کی ٹیسٹنگ 16جنوری کو کھلاڑیوں کے اپنے اپنے مقامات پر ہوئی تھی۔

پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جن ارکان کی کووڈ 19ٹیسٹنگ 16جنوری کو مکمل کر لی گئی تھی ان کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کل کراچی میں اکٹھے ہوں گے جہاں ان کی دوسری کووڈ 19ٹیسٹنگ ہو گی جس کے بعد وہ بائیو سیکور ببل کا حصہ بن جائیں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی میں شروع ہو گا، مہمان ٹیم کووڈ 19ٹیسٹنگ کلیئر آنے کے بعد گزشتہ روز ٹریننگ کا اغاز کر چکی ہے جب کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 21جنوری سے ٹریننگ شروع کرے گی۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal