NPG Media

بھارتی کسانوں کا بڑا فیصلہ، ہریانہ سے ایک لاکھ ٹریکٹر لانے کا اعلان

دہلی : بھارتی کسانوں نے بھارتی یوم جمہوریہ پر صرف ہریانہ سے ایک لاکھ ٹریکٹر لانے کا اعلان کر دیا ہے،
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کسانوں کی ٹریکٹروں پر 26 جنوری کو دلی پہنچنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔
ہریانہ پنجاب اور راجستھان سمیت متعدد ریاستوں سے کسانوں نے بیس جنوری سے ہی مارچ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔
دہلی کے باہر سنگھو بارڈر پر دھرنے میں لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، کسان رہنماوں نے متنازعہ زرعی قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کے 9 دور ناکام چکے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal