NPG Media

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پٹی کے جنوب میں شدید بمباری

(این پی جی میڈیا) غزہ کی پٹی میں حماس کے زیر استعمال تنصیبات پر اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے قریب واقع اسرائیلی شہر اشدود پر دو راکٹ داغے گئے تھے۔
بیان کے مطابق ان راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حماس کے زیر استعمال مختلف تنصیبات اور سرنگوں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔
ادھر اسرائیلی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی راکٹ حملوں سے کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
جبکہ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے علاقے میں فلسطینی کھیتوں پر بمباری کی جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
غزہ سے کئے جانے والے راکٹ حملوں کی ذمہ داری تا حال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal