NPG Media

امریکی بی 52 بمبار طیاروں کی مشرق وسطیٰ کے اوپر پروازیں

تہران : امریکہ نے ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے لیےامریکی بی باون بمبار طیاروں نے مشرق وسطیٰ کے اوپر پروازیں شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر فرینک میکنزی نے اعلان کیا کہ بمبار طیاروں نے مشرق وسطی میں کامیابی کے ساتھ اپنا فضائی سفر مکمل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا بمبار ٹاسک فورس سے وابستہ مشن علاقائی سلامتی کے لیے امریکا کے مستقل عزم کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک مختصر مدت کے لیے اسٹریٹجک طیاروں کی تعیناتی خطے میں ہماری دفاعی پوزیشن کا ایک اہم حصہ ہے۔
اسرائیلی میڈیا کےمطابق امریکی بی باون طیارے اسرائیل کی فضائی حدودسے گذر کر خلیج ممالک میں داخل ہوئے ہیں۔
امریکی عہدے داروں نے پہلے بھی اشارہ کیا تھا کہ یہ پروازیں ایران کے خلاف بازی کا واضح پیغام ہیں۔
امریکا کے جدید بمبار طیارے ایک ایسے وقت میں مشرق وسطیٰ کے لیے روانہ ہوئے ہیں جب دوسری طرف یہ اطلاعات ہیں کہ ایران نے بحر ہند میں اپنے جدیدترین میزائل کا تجربہ کرتے ہوئے امریکی بحری بیڑے کے قریب میزائل داغے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal