کراچی (این پی جی میڈیا )سابق وی جے، ٹی وی میزبان اور پاکستان کی سپراسٹار کہلانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے اعلان کیا ہے وہ رواں برس چھوٹی اسکرین پر واپس آئیں گی۔
View this post on Instagram
نجی ٹی وی چینل کے 16 برس مکمل ہونے کی تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے ماہرہ خان نے ڈراموں میں واپسی کا بتایا۔انہوں نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث قرنطینہ میں گزارے وقت کا احوال سناتے ہوئے کہ میری علامات بہت زیادہ تھیں اور بہت مشکل وقت تھا، الحمداللہ اب میں ٹھیک ہوں۔قرنطینہ میں وقت گزارنے سے متعلق ماہرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے اس دوران اسکرپٹس پڑھے اور ان میں سے ایک اسکرپٹ ایم ڈی (مومنہ درید) پروڈکشن کی تھی۔
View this post on Instagram
ماہرہ خان نے کہا کہ انشااللہ رواں برس سال 2021 میں ڈراموں میں واپس آؤں گی۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ اس سال ستمبر میں ان کے سپر ہٹ ڈرامے ’’ہمسفر‘‘ کو 10 برس ہوجائیں گے۔تاہم ماہرہ خان نے اپنے ڈرامے کی کہانی اور کردار سے متعلق کوئی وضاحت نہیں دی نہ ہی یہ بتایا کہ ان کا متوقع ڈراما کب سے آئے گا۔لیکن ان کی بات سے لگا کہ ماہرہ خان ممکنہ طور پر نجی چینل ہم ٹی وی کا ڈراما کرنے جارہی ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ماہرہ خان نے ڈراما انڈسٹری میں واپسی کا عندیہ دیا ہو، انہوں نے گزشتہ برس بھی کہا تھا کہ وہ ڈراموں میں واپس آئیں گی۔سال 2020 میں سون نامی ٹوئٹر ہینڈل نے ماہرہ خان سے پوچھا تھا کہ آپ ہمیشہ کہتی ہیں کہ آپ ڈراموں میں کام کریں گی، کیا اس مرتبہ حقیقت میں آپ ڈراموں میں واپسی کریں گی یا یہ بھی ایک مذاق تھا۔جس کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا تھا کہ اس مرتبہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ اپنی فلم مکمل کرنے کے فوراً بعد ڈراموں میں واپس آؤں گی۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ ماہرہ خان نے مختلف پاکستانی ڈراموں میں اداکاری سے مقبولیت پائی اور وہ اب پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک سپراسٹار کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ماہرہ خان یوں تو 2006 سے ٹی وی شوز کی میزبانی کررہی تھی اور ان کا پہلا ڈراما’’نیت‘‘ تھا جو 2011 میں نشر ہوا تھا۔لیکن انہیں ’’ہمسفر‘‘ ڈرامے سے مقبولیت ملی جو اسی سال 2011 میں نشر ہوا تھا اس میں ان کی اور فواد خان کی جوڑی بہت زیادہ پسند کی گئی تھی۔
View this post on Instagram
انہوں نے ’’شہرِ ذات‘‘ اور’’صدقے تمہارے‘‘ میں بھی اداکاری کی اور دونوں ہی ڈرامے بہت زیادہ مقبول ہوئے تھے۔ماہرہ خان نے 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بول’ میں بھی اداکاری کی تھی اور انہوں نے ’’بن روئے‘‘، ’’منٹو‘‘،’’ہو من جہاں‘‘، ’’ورنہ‘‘، ’’7 دن محبت ان‘‘، ’’پرے ہٹ لو‘‘، ’’سپر اسٹار‘‘ میں جلوہ گر ہوئی۔اس کے علاوہ انہوں نے بولی وڈ میں فلم ’’رئیس‘‘ سے ڈیبیو کیا تھا جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئی تھیں، یہ فلم 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔
View this post on Instagram
ان کی فلم ’’لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کو 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکا جبکہ گزشتہ برس دسمبر میں ان کی آنے والی فلم’’نیلوفر‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوئی تھی۔
View this post on Instagram
ماہرہ خان فلم’’نیلوفر‘‘ میں اداکار فواد خان کے ساتھ نظر آئیں گئی جو اداکارہ کے مطابق جلد ہی ریلیز ہوگی۔خیال رہے کہ 2014 میں ’’صدقے تمہارے‘‘ کے بعد سے ماہرہ خان نے کسی ڈرامے میں باقاعدہ اداکاری نہیں کی جبکہ ان فلم’’بن روئے‘‘ کو 2016 اور’’میں منٹو‘‘ کو 2017 میں ڈرامائی شکل دی گئی تھی۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram