NPG Media

جو بائیڈن نے پہلے روز کیے جانے والے ایگزیکٹو احکامات کو حتمی شکل دیدی

نیویارک: منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے عہدِ صدارت کے پہلے روز کیے جانے والے ایگزیکٹو احکامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ بائیڈن، مسلمان ممالک کے شہریوں پر امریکی امیگریشن لینے پر پابندی ختم کر دیں گے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پیرس معاہدے میں امریکا کو دوبارہ شامل کرنا اہم اعلانات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر کا حلف اٹھانے کے بعد جو بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ اقدامات کو واپس لینے کے علاوہ وبا سے بچاؤ کے لیے ہنگامی اقدامات کا اعلان کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف رون کلین کے مطابق، جوبائیڈن 7 مسلمان ممالک کے شہریوں پر امریکی امیگریشن لینے پر پابندی ختم کر دیں گے۔ جوبائیڈن موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ‘پیرس معاہدے’ میں امریکا کو دوبارہ شامل کر دیں گے۔ اس کے علاوہ امریکا میں سفر کے دوران ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی جائے گی۔

چیف آف اسٹاف نے مزید بتایا کہ بائیڈن طلبہ کو قرضوں کی ادائیگیوں میں مزید مہلت کے علاوہ وبا کی وجہ سے مشکلات سے دوچار افراد کی بے دخلی روکنے کے لیے بھی اقدامات کا اعلان کریں گے۔

ادھر جو بائیڈن کی صدر کا حلف اٹھانے کی تقریب سے قبل تمام 50 ریاستوں کے علاوہ دارالحکومت واشنگٹن میں مسلح مظاہروں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

20 جنوری کو جوبائیڈن کی صدر کا حلف اٹھانے کی تقریب سے قبل امریکا بھر میں مسلح مظاہروں کا الرٹ جاری ، ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے مسلح احتجاجی مظاہرے ہوسکتے ہیں۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے خبردار کر دیا۔

نیشنل گارڈ کے مزید فوجی دستوں کو واشنگٹن بھیج دیا گیا ، کیپیٹل ہِل سے کئی میل دور بھی سڑکیں بند ، کنکریٹ کی رکاوٹیں نصب۔

واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب پولیس نے ایک مسلح شخص کو گرفتار کرلیا ، قبضے سے پستول اور پانچ سو گولیاں برآمد۔

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal